’’ایکس صارفین کیلئے آڈیو، ویڈیو کال کے فیچر متعارف‘‘

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کے مالک ایلون مسک نے صارفین کے لیے آڈیو، ویڈیو کال کا حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے، اس فیچر کے بعد ایکس بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے مقابلے میں سامنے آ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے آڈیو اور ویڈیو کالز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، صارفین اب باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح ایکس پر بھی آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے ابتدائی ورژن کے بارے میں بتایا گیا ہے، ایپلیکشن کا استعمال کرنے والے افراد سیٹنگ میں جائیں، پھر پرائسویسی اینڈ سیفٹی میں جا کر ڈائریکٹ میسج کے آپشن پر کلک کریں اور آڈیو ویڈیو کال کے آپشن کو ان ایبل کر دیں۔اس طرح وہ ایکس کی جانب سے متعارف کرائی گئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے لیکن یہ سہولت ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر میسر ہوگی اور اس کے لیے کسی فون نمبر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

Back to top button