بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تحقیقات کا فیصلہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کیا، انتخابات کے دوران جمعیت علمائے اسلام صوبے میں 16 تحصیل چئیرمین جبکہ تین میئرمنتخب کروانے میں کامیاب ہوئی۔
تحقیقات کے دوران بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست کی وجوہات تلاش کی جائیں گی اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہارنے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔
بعض اضلاع میں پارٹی امیدوار آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے جس سے بعض نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو ناکامی ہوئی تاہم کئی اُمیدواروں نے چیئرمین تحصیل کونسلز کی نشستیں جیتی بھی ہیں

Back to top button