بلوچستان میں سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران اموات کی تعداد 149 سے تجاوز کر گئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد حادثات کی نذر ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 61 مرد ،63 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث 13 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارشوں سے 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 شاہراہیں متاثر ہوئیں اور16 پل ٹوٹ گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 ہزار 13 مویشی سیلابی ریلوں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز کو بھی نقصان پہنچا۔
