بھارت میں مسجدپرحملہ اوردرجنوں مسلمانوں کےگھرنذرآتش

بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف ظلم و جبرکے باوجود شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہربھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل وخون کا بازارگرم ہوگیا۔ علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کرمسجد پردھاوابول دیا ۔ مسجد پرپتھرائو کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایا اورمسلمانوں کےگھروں کوجلادیاگیاجس میں تقریباً35گھروں کے جلنے کی خبر آئی ہے۔پوراشہرفوجی چھاونی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہوچکی ہے۔
اُدھرمغربی بنگال میں بی جے پی کے صدراوررکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔
