بلاول بھٹو کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں بلاول کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔
اس پر الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ کوئی رکن اثاثے چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثوں میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مختصر سماعت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو کو 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کردی اور کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button