جوکر آسکر ایوارڈز میں سب سے آگے

فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں فلم ‘جوکر’ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔
ہالی وڈ کی گزشتہ سال سامنے آئی تھرلر فلم ‘جوکر’ کو بہترین فلم اور بہترین اداکار کے ساتھ کئی اور ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔92ویں آسکرز میں ‘جوکر’ کے علاوہ بہترین فلم کے لیے ‘فورڈ ورسز فیراری’، نیٹ فلکس کی فلم ‘دی آئرش مین’، ‘مزاحیہ فلم ‘جو جو ریبٹ’،’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ اور پیرائسٹ’ جیسی فلموں کو نامزد کیا گیا۔
Congratulations to the Best Picture nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/Wqgdoe62Gs
— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
جہاں فلم ‘جوکر’ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، وہیں ‘دی آئرش مین’، ‘1917’ اور ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ جیسی فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو اپنی فلموں کے لیے آسکرز میں 24 نامزدگیاں ملی، ان فلموں میں ‘دی آئرش مین’، ‘میرج اسٹوری’، ‘دی ٹو پوپس’ اور ڈاکیومنٹری ‘امریکن فیکٹری’ شامل ہیں۔
Congratulations to the Leading Actor nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/juoOEIpG7X
— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
بہترین اداکاروں کی نامزدگیوں میں اینٹونیو بینڈراس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس کے نام سامنے آئے۔ جبکہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے اسکارلٹ جانسن، سائروسی رونن، چارلیز تھرون، سنتھیا ایریوو اور رنی زلوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
Congratulations to the Leading Actress nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/LSz3nymNVY
— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
البتہ اس سال بھی بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں صرف مرد ہدایتکاروں کو نامزد کیا گیا جبکہ ایک بھی خاتون ہدایتکارہ اس کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ ہدایت کاروں میں مارٹن اسکورسیز (دی آئرش مین)، ٹود فلپس (جوکر)، سیم میڈز (1917)، کوئینٹن ٹیرنٹینو (ونس اپن اے ٹائم ان ہولی وڈ) اور بونگ جون ہو (پیراسائٹ) کے نام سامنے آئے۔
Congratulations to the Directing nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/wAnN2RM6Ld
— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں سال 9 فروری کو منعقد ہوگی۔
