تکذیبِ نکاح کیس:اداکارہ میرا کے وکلا کو بحث کےلیے آخری مہلت

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکلاء کو تکذیبِ نکاح کیس میں بحث کےلیے آخری مہلت دے دی۔
اداکارہ میرا نے تکذیبِ نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اداکارہ کا مؤقف ہے کہ عتیق الرحمان ان کا شوہر نہیں ہے، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت آج لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے کی۔ سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکلاء نے بحث کےلیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ عدالت نے میرا کے وکلاء پر بحث نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں بحث کرنے کی آخری مہلت دے دی اور سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button