ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا۔
مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے نہ صرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو، شاباش ! شاباش نوشین۔
مریم نواز نے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔ ان شاءاللّہ
