جانئے معروف اداکاروں کے عجیب و انوکھے مشاغل

اب پتہ نہیں یہ مشغلہ ہے یا علت، جنون ہے یا جذبہ، شوبز سیلیبریٹیز کچھ بھی کریں ان کی عادتیں، خصلتیں، معمولات یا دلچسپیاں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور زبان زد عام ہوتی ہیں۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کو گڑیوں سے عشق ہے ، جانی باربی ڈولز کا دیوانہ ہے۔ اس کے پاس بیونسے، مارلن منرواور پیرس ہلٹن وغیرہ کی بھی ڈولزموجود ہیں جن کے ساتھ وہ اپنی فلموں کے ڈائیلاگز کی ریہرسل کرتاہے ۔
پیرس ہلٹن ان چھپکلیوں اور مینڈکوں کے پیچھے پڑی رہتی ہے جن سے عام لوگ نفرت کرتے ہیں لیکن پیرس ہلٹن ان کی دیوانی ہے۔ اس کے گھر جانے والوں کا واسطہ چھپکلیوں کے علاعہ گرگٹوں سے بھی پڑ سکتاہے۔
انجلیناجولی نے صرف لارا کرافٹ بن کرہی چاقو بازی نہیں کی بلکہ 11 سال کی عمر سے خنجر جمع کررہی ہے۔ ان کی کلیکشن میں سینکڑوں سال پرانے خنجر بھی شامل ہیں۔
اسی طرح جرمن ماڈل کلاڈیا شیفر کو کیڑے مکوڑوں سے عشق ہے ، وہ نہ صر ف انہیں جمع کرتی اور انہہں دانہ کھلاتی ہیں بلکہ اپنے گھر میں اس نے کیڑے مکوڑوں کی پینٹنگز بھی لگا رکھی ہیں۔
بولی وڈ کی بات کریں تو چند سپر اسٹارز کے انوکھے مشاغل ہیں۔ دھوم فلم میں موٹر سائیکل پر دھوم مچانے والے بولی وڈ اسٹار جان ابراہام کی جان موٹرسائیکل میں ہے۔ جی ہاں جان ابراہام موٹر سائیکلوں کے دیوانے ہیں خاص طور پر اسپورٹس بائیک ان کی فیورٹ سواری ہے۔
اداکار سلمان خان عام ٹشو یا رومال استعمال نہیں کرتے بلکہ دبنگ خان ہمیشہ ہاتھ اور منہ صاف کرنے کیلئے ریشم کا کپڑا استعمال کرتے ہیں۔ یہی نہیں وہ ہمیشہ قدرتی پھلوں اور سبزیوں کے ایکسٹریکٹس سے بنے صابن کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ٹی شرٹس اور نیلی جینز کے دیوانے ہیں۔ درحقیقت شاہ رخ خان کے پاس1500 سے بھی زیادہ جینز کی پینٹیں ہیں۔ انہیں غیر رسمی ملبوسات میں زیادہ دلچسپی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیکنالوجی کے بھی شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا بھی جنون ہے۔
کرکتر کوہلی کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما ہر طرح کے کھانوں کی دیوانی ہیں خاص طور پر دیہاتی کھانے ان کی پسندیدہ ترین خوراک ہیں لیکن انکا سائز زیرو دیکھ کر لگتا تو نہیں کہ انوشکا اتنا ذیادہ کھاتی ہوگی۔
بولی وڈ حسینائیں پریانکا چوپڑہ اور کرینہ کپور کو نٹ نئے جوتوں کا جنون ہے۔ یہ دونوں شوز کیلئے پاگل رہتی ہیں۔ پریانکا کے پاس80 سے زائد ڈیزائنرز شوز موجود ہیں، جبکہ کرینہ کے پاس یہ تعداد 100سے بھی زیادہ ہے۔
یوں تو امیتابھ کا قد ویسے ہی لمبا ہے ، کھڑے ہوں یا بیٹھے وہ دوسروں سےنمایاں ہی نظر آئیں گے لیکن بچن جی کو اونچی کرسی پر بیٹھنے کی عادت ہے۔ صرف گھر پر ہی نہیں وہ کسی بھی محفل میں ایسی کرسی پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں جو دوسری کرسیوں کے مقابلے میں اونچی ہو۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ جتنی اونچی کرسی پر بیٹھیں گے ان کی ٹانگیں اتنا ہی سکون میں رہیں گی۔
