جاپان کالاکھوں پاکستانیوں کوملازمت دینےکااعلان

جاپان نے3 لاکھ 40 ہزارپاکستانیوں کلیےملازمتوں کااعلان کردیا۔
چیئرمین پوئپا سرفرازظہورچیمہ نےکہا ہے کہ ہنرمند اورنیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیےبھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ جاپانی سفارتخانےکےقونصلرٹوکیٹا یوجی سےچیئرمین پاکستان اوورسیزایمپلائنمنٹ پروموٹرزایسوسی سرفرازظہورچیمہ، بیوروآف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگرنےملاقات کی۔
چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سےلائسنس یافتہ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزکے ذریعےافرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہورچیمہ نے بتایا کہ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزبیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپورمدد کیلیےپرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کوبیرون ملک روزگارکےمواقع فراہم کرینگے۔
