ہلدی کاسپلیمینٹ کےطورپراستعمال

ہلدی کومغرب میں اب پیارسےخالص سونا کانام دیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ اس میں موجود جادوئی مرکب ’سرکیومن‘ بلڈ پریشر،کینسر،امراضِ قلب ،جوڑوں کےدرد میں انتہائی مفید تصورکیا جاتارہا ہے۔ اب تازہ خبریہ ہےکہ کھلاڑیوں اورایتھلیٹ کی صلاحیت بڑھانےمیں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔
لیکن اب بھی ایک سوال سب سےاہم ہےکہ سرکیومن جسم کےاندارآسانی سےجذب نہیں ہوتا۔ اسی بناپرکیمبرج یونیورسٹی کے ممتاز ماہرین نےٹرمرک سی فارمولہ بنایا ہےجوجسم کےاندرسرکیومن کوانجذاب کو30گنا بڑھاتا ہے۔ اس فارمولےمیں وٹامن سی شامل کیا گیا ہےجوخون میں سرکیومن جذب کرنےمیں مدد دیتا ہے۔
ٹرمرک سی سپلیمنٹ سی کوبرطانیہ کےمجاز اداروں نےاستعمال کی اجازت بھی دیدی ہے۔ برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد سرکیومن استعمال کررہی ہے جوہلدی کی رنگت اوراسےجادوئی تاثیردینےوالا ایک اہم مرکب ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جوڑوں کےگھساؤاورہڈیوں کی بریدگی کوروکتا ہےاوریہی وجہ ہےکہ بڑی تعداد میں ایتھلیٹ اسےاستعمال کررہے ہیں۔
45 سالہ مارک وشارٹ دوڑنے کے شوقین ہیں اورمیراتھن سےلےکردوڑکےہرچھوٹےبڑے مقابلوں میں ضرورشریک ہوتے ہیں۔ وہ اپنی بہترین کارکردگی کےلیےسرکیومن سپلیمنٹ لےرہےاورانہوں نےغذامیں ہلدی کا استعمال بڑھادیا ہے۔
دوسری جانب ہلدی جسم کےاندرسوزش اورفاسد مادوں کوبھی ختم کرنےکی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ اگرچہ ہلدی صدیوں سےایشیا میں استعمال ہوتی آرہی ہے لیکن حال میں یورپ اورامریکا میں تحقیق کےبعد اس کےزبردست فوائد سامنےآئےہیں۔ اس کےبعد ہلدی کااستعمال طرزِزندگی کاایک اہم حصہ بن چکا ہے۔
