جینیفر لوپزپر ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد

بولڈ پرمانس، فٹنیس اور انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز پر ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
jenni
شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کےمطابق جینیفر لوپیز پر امریکی نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی ’اسپلاش‘ نے اجازت کے بغیر اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے مقدمہ دائر کردیا۔
ایجنسی کی جانب سے مقامی عدالت میں گلوکارہ کے خلاف کاپی رائٹس کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جینیفر لوپیز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔
jeniii
ایجنسی کے مطابق جینیفر لوپیز نے ’اسپلاش‘ کی ملکیت رہنے والی 2017 کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں گلوکارہ کو اپنے منگیتر ایلکس روڈ رگیوز کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایجنسی نے جس تصویر کو شیئر کرنے پر گلوکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا، اسے 2017 میں اس وقت کھینچا گیا تھا جب ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں سامنے آر ہی تھیں۔
jennifer lopez age instagram 1558864299
تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈ رگویز سے رواں برس مارچ میں منگنی کرلی تھی اور جلد ہی دونوں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے تصویر کو نیوز ایجنسی کو کریڈٹ دیے بغیر یا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کرنے پر ان کے خلاف ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے جرمانے کا کیس دائر کردیا گیا۔
splash
واضح رہے کہ’اسپلاش نیوز‘ دنیا بھر کے نشریاتی اداروں، ویب سائٹس اور اخبارات کو تصاویر اور خبریں پیسوں کے عوض فروخت کرتی ہے اور یہ ایجنسی معروف شخصیات کی انتہائی خاص تصاویر بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔
دوسری جانب اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر تاحال جینیفر لوپیز نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی معروف شخصیت پر اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ کیا گیا ہو۔
ان سے قبل فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید پر بھی رواں برس ستمبر میں ایک امریکی فوٹوگرافر نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔ جی جی حدید پر امریکی فوٹوگرافر رابرٹ اونیل نے ان کے خلاف ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
فوٹوگرافر کے مطابق جی جی حدید نے اجازت کے بغیر زین ملک کی ایک تصویر شیئر کی جس کے حقوق فوٹوگرافر کے پاس تھے۔
وہ تصویر اس وقت کھینچی گئی تھی جب پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔
gggg
جی جی حدید کے علاوہ امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے پر بھی اجازت کے بغیر اپنی ہی تصاویر شیئر کرنے پر جرمانے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
آریانا گرانڈے پر بھی رواں برس مئی میں ایک امریکی فوٹوگرافر نے اپنی ہیتصاویر شیئر کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا، فوٹوگرافر کا دعویٰ تھا کہ گلوکارہ کی تصاویر کے کاپی رائٹس ان کے پاس ہیں۔
aryana
فوٹوگرافر نے آریانا گرانڈے پر 25 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 38 لاکھ روپے سے زائد کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button