حب ریلی کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا

صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں حب ریلی کا ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، ڈرائیورز نے ایونٹ کی تیاریوں کےلیے کمر کس لی ہے۔ دفاعی چیمپئن سلمیٰ خان کی ریکی کے دوران گاڑی الٹ گئی، معمولی زخمی ہونے کے باعث ان کی ریس میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ ریلی میں ملک کے صف اول کے ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ریلی کےلیے ٹریک بھی تیار ہے اور گاڑیاں بھی، ڈرائیورز ٹریک کی ریکی کرنے کیلئے حب پہنچ گئے ہیں۔حب ریلی کا ٹریک 20 کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ ٹریک کو پریکٹس کیلئے کھول دیا گیا تھا، جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہا۔منتظمین نے پریکٹس کے دوران بھی ہیلمٹ، رول کیج اور آگ بجھانے کے آلات کو لازمی قرار دیا تھا، جبکہ ہر گاڑی کو مکمل ٹریک کے 3 چکر لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔ریس میں 50 کے قریب ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ سٹاک، پری پیڈ اور ویمن کٹیگری کی ریسز ہوں گی۔ریس کا آغاز ویمنز کٹیگری سے ہوگا، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کسی ریس کا آغاز ویمنز کیٹگری سے ہوگا۔پری پیڈ کٹیگری میں آصف امام اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ سلمیٰ خان ویمن کٹیگری کی دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹریک پراْتریں گی تاہم ریکی کے دوران گاڑی الٹنے سے زخمی ہونے کے باعث اْن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
