حریم شاہ اور صندل خٹک کا انجام قندیل بلوچ والا نہ ہو

سیاستدانوں کے ساتھ متنازعہ ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جس طرح چند سال پہلے سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا تھا، کہیں ٹک ٹاک سٹارز کا بھی ایسا ہی دردناک انجام نہ ہو. حریم شاہ کے والد ضرار حسین شاہ کی ویڈیو پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اللہ انہیں قربانی دینے کی توفیق دے اور اسے قبول فرمائے۔ اس سے تاثر مل رہا ہے کہ کہیں وہ اپنی ناخلف بیٹی کے خلاف کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا لیں۔
مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کرنے والی حریم شاہ اوران کی پارٹنر صندل خٹک اپنی حرکتوں سے وہ کچھ کر چکی ہیں جو قندیل بلوچ بھی نہ کرسکی۔ قندیل بلوچ نے اپنے قتل سے چند روز پہلے تحریک انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ متنازع تصاویراوروڈیو بنائی تھیں اور وائرل کر دیں۔ پھر قندیل بلوچ کے بھائی کی غیرت جاگ اٹھی اور اس نے قندیل کو نام نہاد غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک گرلز زیر بحث ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک تو قندیل بلوچ سے کہیں آگے نکل چکی ہیں اور ان کا انجام بھی قندیل جیسا دردناک ہوگا۔ ویسے حریم شاہ کے بارے میں انکشاف ہوچکا ہے کہ وہ باقاعدہ کال گرل ہے اور دبئی میں امیر گاہکوں کے ساتھ انجوائے منٹ کے لئے ایک رات کے پانچ ہزار اماراتی درہم وصول کرتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں ہیں کہ حریم شاہ کے چند سال قبل اپنے کزن سے شادی ہوئی مگر اس کی غلط حرکتوں کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ حریم شاہ کی ایک بیٹی بھی ہے، جسے نانا نانی پال رہے ہیں۔
کسی نے فیس بک پر لکھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک بہت تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد اپنی لیڈر قندیل بلوچ کے پاس اگلے جہاں پہنچ جائیں گی۔ ایک فیس بک صارف نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو عورت ماننے سے ہی انکار کر دیا اور لکھا کہ یہ دونوں ہیجڑے ہیں اور پیسے کمانے کے لئے سیاستدانوں کو بد نام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی دل جلے نے یہ بھی لکھا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نہ صرف ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ نئی نسل کو خراب کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، اللہ تعالی ان کو ہدایت دے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین مقتول قندیل بلوچ سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ قندیل کا جرم اتنا بڑا نہیں تھا، اسے بلا وجہ مارا گیا۔ موت کی اصل حقدار اور مستحق حریم شاہ اور صندل خٹک ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل کی جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے دانشوروں کے آگے ہتھیار ڈالنے کی بجائے دھمکی دی کہ اگر انہیں ملعون و مطعون کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو وہ وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو بھی وائرل کردیں گی جس کے بعد تحریک انصاف والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تحریک انصاف کے دیگر کئی وزراء اور ہمدردوں کی نازیبا ویڈیوز محفوظ ہیں اس لئے یہ شریف بننے کی کوشش نہ کریں۔
ٹک ٹاک سٹارز کی جانب سے اہم شجصیات بشمول کپتان اینڈ کمپنی کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب حریم شاہ اور صندل خٹک کا دردناک انجام بھی قریب ہے۔ جس طرح ماضی میں قندیل بلوچ پر فحاشی پھیلانے اور معزز شخصیات کو بدنام کرنے کے حوالے سے فتوے صادر کئے گئے، اب حریم شاہ اور صندل خٹک کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے خلاف کردار کشی کی مہم زوروں پر ہے اور کئی تقاریب میں انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاچکا ہے۔
مبشر لقمان کے علاوہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کے خلاف ایک شخص بھولا ریکارڈ بھی میدان میں آ چکا ہے جس نے دھمکی دی ہے کہ اس کے پاس حریم شاہ کی ننگی ویڈیوز موجود ہیں اور اگر حریم تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بلیک میل کرنے سے باز نہ آئی تو وہ حریم کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔
لیکن حریم کے والد سید ضرار حسین شاہ کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آنے کے بعد حریم کی جان کو مزید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ حریم اور صندل ان دنوں دبئی میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واپسی پر ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔
