حریم شاہ کا الزام سچ ہوا تو شیخ رشید سیاست سے تاحیات نااہل

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نےدو روز قبل وفاقی وزیر شیخ رشید سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے اُن کی دوست سے نکاح کر رکھا ہے، تاہم حریم شاہ کے الزامات اگر سچ ثابت ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں شیخ رشید وزارت سے ہاتھ دھونے کے ساتھ سیاست سے تاحیات نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگر حریم شاہ کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو شیخ رشید کو اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے جبکہ سیاست سے بھی فارغ ہو سکتے ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی کوئی بیوی نہیں ہے لیکن اگر ان کی کوئی بیوی نکل آتی ہے اور اپنا اور شیخ رشید کا نکاح نامہ دکھا دیتی ہے تو شیخ رشید نہ صرف جھوٹے ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ بیوی کا اپنے کمیشن میں اندراج نہ کرنے پر نا صرف پنڈی کی نشست سے نااہل قرار پا سکتے ہیں بلکہ غلط بیانی اور سچائی چھپانے کی وجہ سے تاحیات نا اہل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔ جس کے بعد حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ۔ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ رشید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔
