حکمرانوں کیساتھ زمینی قوتیں،عمران کیساتھ آسمانی اورعوامی طاقت ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران اتحاد کے ساتھ ہیں تاہم آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھاسیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور سٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔
انکا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں۔ وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا موجودہ دور حکومت میں ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں، اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں حتی کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔
