حکومت نےسوشل میڈیا کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی

میڈیا دشمن کپتان حکومت کا سوشل میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے نئے سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کو حکومت کے بنائے گئے قوانین کے تحت ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔حکومت نے سوشل میڈیا قوانین بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ طے کردہ حکومتی قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

Back to top button