خلیل الرحمٰن قمراورایشل فیاض کی شادی میں کتنی حقیقت ؟

پاکستان کے نامور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر ویسے تو اپنی پروجیکٹس کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی دنوں سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت سی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن اور ان کی فیملی سے خلیل الرحمٰن کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان سب نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد یہ افواہیں سامنے آنے لگی کہ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی فلم ‘کاف کنگنا’ کی اداکارہ ایشل فیاض سے دوسرے شادی کرلی ہے۔
فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی شادی سے متعلق کئی خبریں انٹرنیٹ پر سامنے آتی رہیں تاہم اب خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض دونوں نے ہی ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے ایسی افواہیں وائرل کرنے والون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image result for khalil ur rehman qamar and eshal fyazخلیل الرحمٰن کے آفیشل فین اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں کاف کنگنا کی اداکاری سے اپنی شادی کی بےبنیاد خبروں کی تردید کرتا ہوں، یہ نہایت شرمندگی کی بات ہے کہ لوگ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کریں اور ان کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں’۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں یہ واضح کردوں کہ میرے اور اس ہیروئن کے درمیان کوئی تعلق نہیں، ہم صرف ایک پروجیکٹ پر ساتھ کام کررہے تھے’۔

View this post on Instagram

A post shared by Dhanak (@dhanakentertainment)


دوسری جانب کاف کنگنا میں کام کرنے والی اداکارہ ایشل فیاض کا بھی ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہیں۔ایشل کا کہنا تھا کہ ‘ان فیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں، میری کسی سے بھی شادی نہیں ہوئی اور غیر شادی شدہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرا خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ صرف ہدایت کار اور اداکارہ کا تعلق ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں۔انہوں نے ایسی بےبنیاد خبریں وائرل کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔
اداکارہ کے مطابق ‘یہ بےبنیاد خبریں ہیں، میں اس وقت ڈراموں، فلموں پر کام کررہی ہوں، جب بھی میں شادی کروں گی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں میں صرف اپنے کام پر فوکس کررہی ہوں’۔ ایشل فیاض اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے بھی شیئر کیا کہ ان کی اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی نہیں ہوئی۔

5e1bfd8fb1a91

خیال رہے کہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن کی پہلی فلم ‘کاف کنگنا’ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جو کہ گزشتہ سال سامنے آئی۔تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاصی کمائی نہیں کرسکی تھی جبکہ اسے تجزیہ کاروں کے بھی منفی ریویوز ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button