دل جیتنے والی عروج آفتاب گریمی ایوارڈ نہ جیت سکیں

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے میں تو ناکام رہیں لیکن ایوارڈز شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے، 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔2023 کے گریمی ایوارڈز کیلئے عروف آفتاب کو دوسری مرتبہ نامزد کیا گیا تھا، پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔

تاہم گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمنس دے کر گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، دوسری جانب امریکی مشہور گلوکارہ بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 32واں گریمی ایوارڈ بھی جیت لیا۔بیونسے اتنے زیادہ گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی فنکارہ ہیں، بیونسے کو بہترین البم، بہترین ریکارڈنگ اور سال کے بہترین گانے پر کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے، علاوہ ازیں ہیری اسٹائل کو بیسٹ پاپ ووکل البم کے ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کٹیگری میں انیتا، عمر اپولو اور ڈومی اینڈ ڈی جے بیک نے ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاس اینجلس میں منعقد گریمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں پہلی مرتبہ کوئی اُردو گانا پیش کیا گیا تھا۔ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کی تقریب میں پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تاہم وہ اس بار دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔واضح رہے کہ عروج آفتاب گزشتہ سال گریمی ایوارڈ کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی تھیں، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جو مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھیں عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔

گزشتہ رات لاس اینجلس میں 65ویں گریمی ایوارڈز 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا، عروج آفتاب نے اپنی ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ہمراہ پہلی بار اردو گیت ’ادھیڑو نا‘ پیش کرکے سب کے دل جیت لیے۔ واضح رہے کہ انہوں نے سال 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے ادارے نے مجموعی طور پر 91 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، اس سال سب سے زیادہ 9 نامزدگیاں گلوکارہ امریکی گلوکارہ بیونسے کے حصے میں آئیں، جنہیں تمام بڑی کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اسی دوران پاپ سپر اسٹار بیونسے نے 4 ایوارڈز اپنے نام کر کے کریئر میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی فن کار بن گئیں، انہیں بہترین ڈانس، الیکٹرانک البم، بہترین آر اینڈ بی سونگ، بہترین ڈانس، الیکٹرانک ریکارڈنگ اور بہترین ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس کی کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا، ایوارڈز کے بعد بیونسے کے کریئر میں کُل گریمی ایوارڈز کی تعداد 32 ہوگئی۔قبل ازیں کلاسیکل کنڈکٹر جارج سولٹی نے 31 ایوارڈز کے حاصل کیے تھے، بیونسے نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین، اپنے والد، میری ماں، شوہر اور بچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا، اس کے علاوہ برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

Back to top button