’بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اور شادی کے شادیانے بجنے لگے‘

بالی ووڈ میں ایک اور شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں ۔سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے کیارا اڈوانی اور شیرشاہ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ 6 فروری کو سدھارتھ ملہوترا کی دلہن بن جائیں گی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس مشہور جوڑی کی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں کیارا اڈوانی کو مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ ممبئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

 

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹار جوڑی کی شادی کیلئے مہمانوں نے بھی راجستھان جیسلمیر پہنچنا شروع کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ شادی میں صرف خصوصی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل نے بھی بالواسطہ طور پر سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصدیق کی ہے جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہونے والی ہیں جبکہ کیارا بھی سوریا گڑھ پیلس پہنچ چکی ہیں۔

 

رشتہ ازدواج میں جلد بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل میں پیر کو ہونے والی ہے تاہم دلہن شادی کی تقریب کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔اس سے قبل ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے ہی شروع ہو گیا ہے، شادی میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے مہمانوں کے ٹھہرنے کا انتظام جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلیس ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں مہمان 7 تاریخ تک رُکیں گے۔

فلم ’’پٹھان‘‘ کی بائیکاٹ مہم چلانے والے ناکام کیسے ہوئے؟

Back to top button