دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول

پولینڈ میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت سے دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ کھول دیا گیا ہے جہاں غوطہ خور سمندر میں قدم رکھے بغیر گہرائیوں میں ڈبکیاں لگا سکتے ہیں۔
’ڈیپ اسپاٹ‘ نامی دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے 30 میل کے فاصلے پر مسززونو شہر میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پول کی گہرائی 45 میٹر (تقریباً 148 فٹ) ہے جس کے باعث اس کےلیے دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس پول میں تقریباً 800 کیوبک میٹر پانی موجود ہے جو عام 25 میٹر کے سوئمنگ پول کے مقابلے 20 گنا زیادہ مقدار ہے۔ ہر سطح کے اسکوبا ڈائیورز کےلیے ٹریننگ اور پریکٹس سائٹ کے طور پر تعمیر کردہ ڈیپ اسپاٹ تقریباً 10.6 ملین ڈالرزکی لاگت سے دو سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے۔ سوئمنگ پول کا متاثر کن ڈھانچہ پول کی گہرائی تک جاتے نیلے سوراخ، زیرِ زمین مصنوعی غاروں اور مایا تہذیب کے کھنڈرات پر مشتمل ہے۔ پولینڈ کے ڈائیونگ انسٹرکٹر پرزیمسلا کاک پرزاک کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوئمنگ پول میں مچھلیاں یا کورل ریفس موجود نہیں ہیں اس لیے یہ سمندر کا متبادل نہیں لیکن کھلے پانی میں بحفاظت غوطہ خوری سیکھنے اور اس کی تربیت لینے والوں کےلیے ایک بہترین جگہ ہے، یہ غوطہ خوروں کےلیے کنڈر گارٹن جیسا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button