راحت فتح علی خان کے گانے ’’میرے ہو جائو‘‘ کی ویڈیو جاری

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے ’’میرے ہو جائو‘‘ کی ویڈیو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ریلیز کر دی گئی ہے، ویڈٰو میں پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی کو رومانوی انداز اپنائے میں دیکھا جا سکتا ہے۔گانے کی ویڈٰیو کو دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، کرن واہی بھارتی اداکار کے ساتھ ٹی وی میزبان بھی ہیں جنہوں نے بھارتی ٹی وی سیریز ’’دل مل گئے‘‘ سے شہرت پائی تھی، دوسری جانب کنزہ ہاشمی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، کنزہ ہاشمی کا کسی بھی بھارتی اداکار کے ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔اداکارہ نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گانا میرے ہو جاؤ کی ویڈیو جاری ہو گئی ہے، یہ ایک بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے اور یہ پروفیشنل ٹیم کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔گانا ’میرے ہو جاؤ‘ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے جبکہ اس کے بول مانی منجوت نے لکھے ہیں، گانا دو لوگوں کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے، گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جبکہ گانے کے مناظر دبئی میں شوٹ کیے گئے ہیں۔میوزک ویڈیو کی یوٹیوب کی ڈسکرپشن کے مطابق ’میرے ہو جاؤ‘ صرف ایک گانا نہیں ہے، یہ محبت کی داستان ہے جس میں ایک گہرا پیغام چھپا ہے کہ محبت کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔اس گانے کی ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، گانے کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی پاکستان اور بھارتی مداحوں کی جانب سے اداکاروں کی پرفارمنس اور گانے کی ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے
