راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔شاندار ہیٹرک کرنے والے نسیم شاہ مین آف دی میچ قرار،
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے دی گئی برتری کو بھی ختم نہ کرسکی اور 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 126 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوسری اننگز شروع کی تاہم 4 رنز کے اضافے کے بعد ہی 130 رنز پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی۔
جس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور 156 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
8وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے آخری دو کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر 212 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
جس کے بعد گزشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا تھا اور وہ کھیل کے تیسرے روز ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان سے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 212 رنز درکار تھے تاہم اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم نے اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 5وکٹیں حاصل کرنے پر نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button