سائرہ بانو نے شادی کی پیشکش پر دلیپ کمار کو کیا جواب دیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکارہ دلیپ کمار شوبز انڈسٹری کی ہیروئنز سے اکثر دوری اختیار کیے رکھتے تھے، کیونکہ شادی کے معاملے میں ان کا فیصلہ اٹل تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کریں گے لیکن سائرہ بانو کو دیکھتے ہوئے ان کی محبت میں ایسے گرفتار ہوئے کہ پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو جب شادی کے بندھن میں بندھے تو دلیپ کمار کی عمر 44 سال تھی جبکہ سائرہ بانو 22 سال کی تھیں۔ سائرہ بانو کو دلیپ سے تب سے محبت تھی جب وہ 12 سال کی تھی۔ دلیپ کمار نے سائرہ بانو کی 22 ویں سالگرہ کی تقریب میں انہیں دیکھا تو انہیں سائرہ بانو سے پیار ہو گیا، تب انہوں نے جانا کہ یہی وہ عورت ہے جو ان کے لیے بنی ہے۔
دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کرنے کا منظر اپنی آپ بیتی ’سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں بیان کیا ہے، دلیپ کمار لکھتے ہیں کہ ’جب میں اپنی کار سے اتر کر خوبصورت باغ میں داخل ہوا جو گھر کی طرف جاتا ہے، میری نظر سائرہ پر پڑی جو اپنے نئے گھر کے جھنڈ میں کھڑی ایک بروکیڈ ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔
میں حیران رہ گیا، کیونکہ اب سائرہ وہ نوجوان لڑکی نہیں رہی تھی، جس کے ساتھ میں نے جان بوجھ کر کام کرنے سے گریز کیا تھا، مجھے لگتا تھا کہ وہ میری ہیروئن بننے کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ وہ بہت کم عمر ہے، جب میں نے سائرہ کو دیکھا تو وہ واقعی مکمل عورت بن چکی تھی۔ وہ حقیقت میں میرے وہم و گمان سے کہیں زیادہ خوبصورت نظر آ رہی تھی، میں نے آگے بڑھ کر اس سے ہاتھ ملایا اور پھر وقت ہمارے لیے ٹھہر سا گیا، تھوڑی دیر بعد ہی دلیپ نے شادی کی پیشکش کی۔ جب وہ سائرہ کی زبان سے ’ ہاں‘ کہنے کی توقع کر رہے تھے، سائرہ بانو نے ایک عجیب سا جواب دیا جس سے وہ چونک گئے۔
دلیپ کمار نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ کچھ وقت گزارنے کے لیے ایک سی لاؤنج میں ملے تھے، بدقسمتی سے لاؤنج میں بھی مجھے ایک خاتون دوست نے بار بار فون کیا، جس کے ساتھ میں نے مہینوں پہلے رشتہ توڑ دیا تھا، میں بہت ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔گھر جاتے ہوئے دلیپ نے گاڑی سمندر کے کنارے کھڑی کی اور جب دلیپ نے سوال کیا تو انہوں نے ایک لمحہ خاموشی اختیار کی۔
دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے کہا کہ سائرہ! تم اس قسم کی لڑکی نہیں ہو جس کے ساتھ میں محض گھومنا چاہتا ہوں، میں تم سے شادی کرنا چاہوں گا، کیا تم میری بیوی بنو گی؟ دلیپ کمار کے ساتھ ہی ساتھ سائرہ کو بھی ان فون کالوں پر غصہ آیا تھا جو سارا دن آ رہی تھیں اس لیے اس کا جواب خوش کن نہیں تھا۔سائرہ نے مجھے جواب دینے کے لیے تیزی سے مڑ کر دیکھا اور کہا ’اور تم نے کتنی لڑکیوں سے یہ بات کہی ہے؟
عام طور پر، میں ایسی بات سن کر غصے میں آ جاتا تھا، لیکن اس کے بجائے اس کی سادگی سے متاثر ہو کر، میں نے سوچا کہ یہ پیاری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ میری بیوی بنے، میں اپنے اندر کی گہرائیوں سے جانتا تھا کہ مجھے وہ عورت مل گئی ہے جس کے ساتھ میں اپنی زندگی، اپنے دُکھ اور خوشیاں بانٹنا چاہتا ہوں۔
دلیپ کمار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایک نجومی نے 1955 میں ان کی بیوی کے بارے میں پیشین گوئیاں کی تھیں کہ میں دیر سے شادی کروں گا 40سال کی عمر کے بعد۔ اور میری دلہن میری عمر سے آدھی عمر کی لڑکی ہوگی، چاند کی طرح حسین اور خوبصورت ہوگی، وہ مجھے اپنی پلکوں پر بٹھائے گی اور وہ مجھ سے بے غرض محبت اور عبادت کرے گی۔
نجومی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ وہ اسی پیشے سے ہوگی، اس پر میں نے واضح طور پر تبصرہ کیا ‘کبھی نہیں! میں اپنے پیشہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی نہیں کروں گا، نجومی نے بے دلی میں جواب میں کہا کہ شادی کے فوراً بعد وہ تمہارے ’’کرموں‘‘ کی وجہ سے ایک طویل بیماری میں مبتلا ہوجائے گی اور مرتے مرتے بچے گی۔

Back to top button