سائرہ شہروز کی تصویر سوشل میڈیا پرمداحوں کی توجہ کا مرکز

پاکستان کی نامور اداکارہ سائرہ شہروز اور اداکار شہروز سبزواری کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو بہت زیادہ مایوس کیا۔
اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر سامنے آئی طلاق کی قیاس آرائیوں کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے سائرہ کے درمیان صرف علیحدگی ہوئی جبکہ سائرہ اب تک ان کی اہلیہ ہیں۔دوسری جانب سائرہ شہروز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی جبکہ ان کے مداح اداکارہ کے بیان کا بھی انتظار کرتے رہے۔البتہ اب سائرہ کی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔سائرہ شہروز کی بہن پلواشہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سائرہ اور بڑی بہن علشبہ کے ہمراہ کسی شادی میں موجود ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی طلاق ہوگئی ہے کیوں کہ ان دونوں کو طویل عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، جبکہ سائرہ نے کئی ماہ قبل شہروز کا گھر بھی چھوڑ دیا۔شہروز سبزواری پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور یہی بات سائرہ اور ان کی علیحدگی کی وجہ بنی۔
جس کے بعد شہروز سبزواری کے والد اداکار بہروز سبزواری نے سامنے آکر ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ سائرہ اپنے والد کی خراب طبیعت کے باعث ان کے ساتھ رہ رہی ہیں اور بیٹے اور بہو کے درمیان معمولی جھگڑے ہوئے ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/B6sZw9DDR2c/?utm_source=ig_web_copy_link
بعدازاں شہروز سبزواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور واضح کیا کہ سائرہ ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کی عزت ہیں۔جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سائرہ اور ان کے رشتے کے حوالے سے جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں جبکہ صدف کنول کو اس معاملے میں گھسیٹنے والوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔دونوں اداکار اس وقت اپنے کیریئر میں نئے پروجیکٹس کے ساتھ مصروف ہیں۔
Image result for syra shehroz and her daughterسائرہ اور شہروز کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں اداکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ویسے تو سائرہ اور شہروز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکٹھے تصاویر اور ویڈیوز بھی لگاتے ہیں البتہ دونوں نے گزشتہ سال جون میں آخری بار انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button