سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا۔
پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بیٹنگ فارم گذشتہ 2 برس سے عدم تسلسل کا شکار ہے، چند اچھی اننگز کے سوا زیادہ تر وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں،گذشتہ برس اکتوبر میں سرفراز احمد کی جگہ ان پر قیادت کی ذمہ داری بھی ڈال دی گئی جس سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے، اب انھیں ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ اس صورتحال میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو قیادت چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر ہی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے، شعیب نے کہاکہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انھیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔ سابق اسپیڈ مرچنٹ نے کہا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اظہر علی ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں، ان کی ہی سفارش پر انھیں کپتان بنایا گیا تھا، حال ہی میں کرکٹ اصلاحات کے حوالے سے بورڈ کو مطلع کیے بغیر وزیراعظم عمران خان سے مصباح اور حفیظ کے ساتھ ملاقات کرنے کی وجہ سے وہ پی سی بی حکام کے دل سے اترگئے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button