سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کرگئی.
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی کہ ’نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئی‘۔ دوسری مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذارائع نے تصدیق کی کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
ذرائع نے بتایا کہ شمیم اختر کے انتقال کے بارے میں پشاور میں موجود مریم نواز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 15 فروری 2020 کو برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہارٹ سرجری کے پیش نظر ان کی والدہ شمیم بی بی بیٹے سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتایا نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی تدفین کے حوالے سے ابھی فیصلہ کیا جارہا ہے اور اگر انہیں لندن میں دفنایا جاتا ہے تو شہباز شریف اور مریم نواز کی روانگنی کے لیے حکومت سے درخواست کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کی نے شمیم بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
#COAS expresses grief and heartfelt condolences on sad demise of Begum Shamim Akhtar mother of Mian Muhammad Nawaz Sharif / Mian Shehbaz Sharif “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace – Ameen”, COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کی کہ آرمی چیف نے نواز اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میاں محمد نواز شریف سے تعزیت کا اظہار
بلاول بھٹوزرداری نے میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا ہے
پی پی پی چیئرمین نے شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی اپنی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) November 22, 2020
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی انہوں نے شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہوں کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے. وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شریف برادران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ورثا کو صبر نصیب فرمائیں۔آمین
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 22, 2020
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر پسماندگان سے افسوس کا اظہار کرتا ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور ورثا کو صبر نصیب فرمائیں’۔
اللہ تعالی مرحوم محمد شریف کی اہلیہ ٫ بیگم شمیم اختر صاحبہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 22, 2020
وہی سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ ’اللہ تعالی مرحوم محمد شریف کی اہلیہ بیگم شمیم اختر کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔
