سلمان خان نے کترینہ کیف پر غصے میں ڈنڈا کیوں اٹھایا؟

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کی جانب سے ماضی میں اداکارہ کترینہ کیف پر غصے میں ڈنڈا اٹھانے کی وجہ سامنے آ گئی۔
یہ قصہ 2012 کا ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے، سلمان اپنے سین کو عکس بند کروانے کے انتظار میں ہیروئن کترینہ کا انتظار کررہے تھے، کترینہ جیسے ہی اپنی وینیٹی وین سے باہر آئیں تو ان کے لباس کو دیکھ کر سلمان نے غصے میں ڈنڈا اٹھا لیا اور اسے لہرایا بھی۔
جب کترینہ نے اس کی وجہ ڈائریکٹر کو قرار دیا تو سلمان خان نے اس سے بھی اظہار ناراضگی کیا، اس صورتحال میں کترینہ نے پاس میں موجود سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف کرینہ کپور کو فون کر کے بلایا جس نے صورتحال کو سنبھالا۔

Back to top button