معروف جاپانی اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

جاپان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا عمارت کی 22ویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔
35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں عمارت سے گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں، گلوکارہ کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر بتایا جا رہا ہے۔
گلوکارہ کو حادثے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچ نہ سکیں، سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس واقعہ کو ممکنہ طور پر خودکشی قرار دے رہی ہے۔
تاہم اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں۔

Back to top button