سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا اعلان

نگران حکومت نے سمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق اس حوالے سے سختی سے نمٹا جائے گا، آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوں گے ان کا کورٹ مارشل ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکاروں کو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی، قانونی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، اب تک 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کر چکے ہیں۔سرفراز بگٹی کے مطابق تمام صوبوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جس کا مقصد پتہ لگانا ہے کہ خوراک کی کتنی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے ہم نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔

نگران وزیر داخلہ کے مطابق ڈالر کی غیر قانونی ترسیل پر 168 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ڈالر کو اس کی مارکیٹ قیمت پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈالر کی اصل قیمت کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں، انسداد منشیات عدالتوں کے مقدمات میں 80 فیصد سزائیں ہوئی ہیں، ہمارے پاس محدود وقت ہے اس لیے روز مرہ کی چیزوں پر توجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہم سے لڑنے کی استعداد نہیں، ہم بیک فٹ پر جانے والے نہیں، فوج کے احتساب کا اپنا طریقہ کار ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

Back to top button