سیریل کسر عمران ہاشمی پاکستانی ہیروئن کے سحر میں متبلا

بھارتی فلموں میں اکثر اوقات گرما گرم رومانوی مناظر فلمانے کی وجہ سے سیریل کسر کا لقب پانے والے مشہور اداکار عمران ہاشمی اپنی سابقہ فلم کی پاکستانی ہیروئن کے گُن گانے لگے ہیں، عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ حمائما ملک کی فلم مولا جٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ حمائما ملک کو انکی نئی فلم میں دیکھنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جیو فلمز کے بینر تلے 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں اپنی کرداروں پر مبنی پوسٹرز حال ہی میں ماہرہ خان اور حمائما ملک نے جاری کیے تھی جنہیں پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔ حمائمہ ملک نے اپنے فلمی کردار ’دارو‘ کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا ’حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں، ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار نے حمائما کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے فلمی کردار ’’مکھو‘‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس پر بالی وڈ سپر سٹار ہریتک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا، واضح رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائما ملک نے 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’’راجہ نٹورلال‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول، کے کے میمن، دیپک تجوری، اور دیگر شامل تھے۔ فلم کے سائونڈ ٹریک میں تیرے ہوں کے رہیں گے، دوکی تیکی، کبھی روحنی کبھی رومنی، نمک پارے اور فلپ یور کالر بیک کے گانے شامل تھے جنھوں نے کافی پذیرائی حاصل کی۔

Back to top button