کامیڈی کنگ سہیل احمد کی بھارتی فلم میں انٹری

کامیڈی کنگ کہلانے والے معروف پاکستانی اداکار سہیل احمد عرف عزیزی نے بھارتی پنجابی فلموں میں انٹری دے دی ہے، سہیل احمد بھارتی فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی کی رقم حاصل کرنے اور باپ کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے۔

سہیل احمد نے دلجیت نامی والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔ لیکن کہانی میں ٹوئیسٹ تب آتا ہے جب معاملات ویسے نہیں چلتے جیسے کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کی نمائنش پر پابندی ہے اور فنکار بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔

فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کیا گیا جسے کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے، تاہم یہ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Back to top button