شریف ٹرسٹ سمیت 6کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف ٹرسٹ سمیت 6کرپشن کیسز کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااہم اجلا س ہوا

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کیخلاف سیف  سٹی کرپشن کیس،سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیوہاؤسنگ سوسائٹی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

نوازشریف اورانکے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد کی بھرتی کی انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ،شاہد  ملک اور شہبازیاسین ملک کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

Back to top button