شہر قائد میں 9 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی بھر میں آج سے 9 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل برائے پولیو کے مطابق کراچی میں آج سے 9 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جس میں کراچی کے پانچ سال تک کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل برائے پولیو کے مطابق مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روز ہ انسداد پولیو مہم مکمل کی گئی تھی، پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہی تھی، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا تھا۔
