عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی کی تیاریاں بھی شروع


کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ایک ہوتے ہی بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے رومانس کے چرچے پچھلے کئی برسں سے ہیں۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور معروف انڈین پروڈیوسر مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کی۔ رنبیر کپور تین برس پہلے کترینہ کیف کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد سے عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ کترینہ کپور اور وکی کوشل کے بعد یہ دونوں بھی شادی کرنے جا رہے ہیں۔ حالانکہ عالیہ اور رنبیر کے رومانس کی خبریں نئی نہیں کیں لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ دونوں بالآخر جنوری 2022 میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال رنبیر نے پہلی مرتبہ عالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی اور شادی کے حوالے سے بنائے گئے منصوبے بھی شیئر کیے تھے لیکن، اداکار کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے وہ اس شادی میں تاخیر پر مجبور ہیں۔
بالی ووڈ سے آنے والی تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی شادی وکی اور کترینہ جیسے اپنے ہی ملک میں ہو گی لیکن ان کے اہل خانہ ممبئی میں ہی شادی کی شاندار تقریب کے انعقاد کا سوچ رہے ہیں، یہ ایک نجی تقریب ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی احباب ہی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ‘عالیہ اور رنبیر شاہانہ شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ دونوں ہی اپنے معاملات کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ رنبیر کے والد رشی کپور کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا۔ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی ماضی کی معروف اداکارہ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کے چچا رندھیر کپور اور عالیہ کے والد مہیش بھٹ ذیادہ عمر ہونے کی وجہ سے زیادہ سفر نہیں کر سکتے لہذا انکی سہولت اور خوشی کی خاطر دونوں ممبئی میں شادی کے لیے تیار ہیں۔ شادی کے مقام کے لیے ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کا ممکنہ انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل جلد شادی کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رنبیر کا کہنا تھا کہ’ اگر کرونا کی وبا ہماری زندگیوں کو متاثرنہ کرتی تو اب تک اس بات پر مہر لگ چکی ہوتی۔ میں قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا لیکن خواہش ہے کہ ایسا جلد ہو۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ اس کے بعد اگلے پراجیکٹس میں وہ فرحان اختر کی فلم ‘جی لےذرا’ کے سیکوئیل میں پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔

Back to top button