عمران خان مجھ پر لٹو ہو گئے تھے، سنتھیا رچی کا دعویٰ

بیگم نوازش علی کے نام سے مشہور ٹی وی اداکارعلی سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازعہ امریکی خاتون سنتھیا رچی نے انہیں بتایا تھا کہ عمران خان ایک زمانے میں ان پر لٹو ہو گئے تھے اور عمران خان نے ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا تھا۔
امریکی خاتون سنتھیا رچی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر زیادتی کے الزامات لگانے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے سنتھیا رچی کی مشکوک سرگرمیوں اور کردار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کرنا ضروری ہے کہ آخر کس بنیاد پر وہ پاکستان آئیں اور اتنے برسوں سے وہ اسلام آباد میں کیا کر رہی ہیں۔ اسی حوالے سے بیگم نوازش علی کے نام سے مشہور علی سلیم نے امریکی خاتون سے متعلق کئی دعوے کیے ہیں۔علی سلیم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں حلفا کہہ رہا ہوں کہ میں سنتھیا رچی سے متعلق جو کچھ بتا رہا ہوں وہ سچ پر مبنی ہے۔ علی سلیم کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی سے میری پہلی ملاقات اسلام آباد میں 2015 میں ہوئی تھی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر میرے بھائی کے گھر بار بی کیو کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔ پہلی ہی ملاقات میں سنتھیا رچی میرے ساتھ گھل مل گئی اور مجھے اچھی لگیں۔اس کے بعد 2016 میں جب میں واشنگٹن ڈی سی گیا تو سنتھیا رچی نے مجھ سے ملنے کے لیے رابطہ کیا۔ جب میں نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کس جگہ قیام پزیر ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں ایک احمدیہ مسجد میں قیام پذیر ہوں۔مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ سنتھیا رچی اپنے ملک امریکہ میں موجود ہونے کے باوجود ایک احمدیہ مسجد میں کیوں قیام پذیر ہیں۔ تاہم میں جا کر ان سے ملا اور مسجد میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی۔ کچھ دن بعد سنتھیا رچی نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہاں مسجد میں کوئی احمدی کانفرنس منعقد ہونی ہے اور بہت زیادہ لوگ آرہے ہیں جو یہاں پر قیام کریں گے اور مسجد میں بہت رش ہو جائے گا تو کیا میں آپ کے پاس فلوریڈا آکر دو دن کے لیے ٹھہر سکتی ہولیکن پھر دو دن کا کہہ کر سنتھیا رچی دو ہفتے تک میرے ساتھ ایک ہی کمرے میں قیام پذیر رہیں۔ علی کا کہنا ہے کہ ان دو ہفتوں کے دوران ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا۔ اس دوران سنتھیا رچی نے مجھے آفر کی کہ ان کے ہالی ووڈ میں بہت زیادہ تعلقات ہیں اور اگر وہ انہیں دو ہزار ڈالر کے عوض اپنا سیکرٹری بنا لیں تو وہ مجھے ہالی وڈ میں متعارف کروا سکتی ہیں۔ علی سلیم نے مزید بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران امریکہ میں انتخابات ہونے تھے اور میری خواہش تھی کہ ایک خاتون یعنی کہ ہیلری کلنٹن امریکی صدر بنیں۔ تاہم سنتھیا نے بڑے دعوے سے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ صدر نہیں بن سکتیں اور امریکہ کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ہوں گے۔
علی سلیم کے مطابق اسی دوران سنتھیا نے مجھ پر انکشاف کیا کہ عمران خان ان پر لٹو ہو گئے تھے اور انہوں نے ان کو جنسی تعلقات بنانے کے لیے بھی اپروچ کیا تھا۔ تاہم علی کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ اگر سنتھیا رچی مجھے عمران خان والی بات بتا سکتی تھی تو وہ مجھے رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب سے متعلق باتیں بھی بتا سکتی تھی۔ علی سلیم نے مزید کہا کہ کہ اس خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔ تو سوال یہ ہے کہ اس وقت وہ کوئی چھوٹی بچی نہیں تھی۔ وہ ایک امریکی خاتون ہے جو دنیا بھر میں گھومتی پھرتی ہیں۔ اس نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پی رکھا ہے وہ کوئی مشرقی عورت تو نہیں اگر اس کے ساتھ فریب ہوتا تو وہ طوفان کھڑا کر دیتی۔ علی کے مطابق اگر سنتھیا کے ساتھ اس قسم کا زبردستی ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا تو وہ اس پر آواز بلند کر سکتی تھی۔ وہ اسی لمحے پولیس کے پاس بھی جا سکتی تھی اور اپنا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروا سکتی تھی۔ لیکن نو سال بعد اس طرح کے الزامات لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ علی سلیم نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ وہ دس سال خاموش کیوں رہی اور آج وہ کس کے کہنے پر یہ الزامات لگا رہی ہے؟ کونسی قوتیں ہیں جو اسے ایسا کرنے کے لئے کہہ رہی ہیں؟ علی نے سوال کیا کہ سندھ کی سیاسی قیادت اور سندھ حکومت سے کون ناراض ہے۔ شاید وہی ناراض لوگ ہیں جو سنتھیا کو استعمال کر رہے ہیں۔
