فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی۔
ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔
وزیر ریلوے نے الیکشن کمیشن میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی، غیرملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، ای سی پی ممبران کو بھی کہا کہ سب آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
الیکشن کمیشن میں بیرسٹر علی ظفر نے بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا ای سی پی کا کام ہے، ماضی میں جو ہوا اسکی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔
ای سی پی نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی اور دونوں وفاقی وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
