فیس بک میسنجر کو انسٹاگرام کے ساتھ ضم کردیا گیا

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب فیس بک میسنجر کو انسٹاگرام کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق انسٹاگرام پر یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کےلیے کی گئی ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت انسٹاگرام ایپ کے سیدھے ہاتھ کی طرف ‘ڈائریکٹ میسج’ کے آئیکن کو فیس بک میسنجر کے آئیکون سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فیس بک میسنجر کو انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسج کے ساتھ ضم کرنے کا یہ فیچر ابھی تمام ترصارفین کےلیے پیش نہیں کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ جلد دنیا بھر میں صارفین کےلیے پیش کر دیا جائے گا۔
228859 4708694 updates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button