قوم کو رسوا کرنیوالوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں
پی ڈی ایم کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جو ہوا میں اڑ کر اقتدار میں آئے انہیں عوام کے مسائل ادراک نہیں ، قوم کی رسوا کرنیوالوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے کراچی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت آئے گی جو ان کے مسائل کو سمجھے گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اقتدار میں موجودہ لوگوں نے عوام کے سامنے ایک فرضی دنیا بنائی گئی، جو کچھ اقتدار سے پہلے کہا گیا اور آج کے ان کے کردار کو بھی سنیں۔ پی ڈی ایم کا سفر آج کراچی سے شروع ہوا ہے، 17 کو کوئٹہ اور 20 کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد جائیں گے، مہنگائی کے ہاتھوں عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ لوگ بھوک کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں۔
