معروف قوال شیرمیانداد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے

فیصل آباد میں مشہور پاکستانی قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
نواحی گاؤں چک 204 ر۔ ب فیصل آباد کے قریب معروف قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیر میانداد کے بیٹے عبیدعلی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قوال شیر میانداد تقریب میں شریک تھے، پروگرام کے بعد اپنی کار پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار چادر پوش دو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی رکوائی اور مبینہ طور پر دولاکھ روپے چھین کر لے گئے، جب کہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا عبید علی زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران معروف قوال شیرمیاندادپرفائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیر میانداد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ آر پی او فیصل آباد نے سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button