’’معمر رانا کے متنازع بیان پر اہلیہ دفاع میں سامنے آ گئیں‘‘

معروف اداکار معمر رانا کے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق متنازع بیان پر ٹرولنگ کے بعد ان کی اہلیہ مہناز رانا دفاع میں سامنے آ گئی ہیں، اور انسٹا گرام پر متھیرا کی پوسٹ پر ری پلائی کرتے ہوئے لکھا کہ شوہر نے صرف اتنا کہا کہ بغیر میک پریانکا کو نہیں پہچان سکے، بیان کو خامخواہ ایشو نہ بنایا جائے۔معمر رانا نے کچھ دن قبل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی دورے کے دوران جب وہ سلمان خان کے ساتھ بیٹھے تو ان سے ملنے کے لیے پریانکا چوپڑا آئیں لیکن وہ انہیں اس وجہ سے نہیں پہچان سکے، کیوں کہ وہ میک اپ کے بغیر بلکل مختلف دکھائی دیں۔معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو بغیر میک اپ دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے اور انہیں دیکھ کر ان کا کرش (crush) ختم ہوگیا اور انہوں نے دل میں کہا سب ’بھاڑ‘ میں جائیں۔اسی دوران نادر علی نے معمر رانا کو کہا تھا، آپ نے سوچا ہوگا کہ کالا نمک چاٹ لوں۔معمر رانا اور نادر علی کو پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی اور متنازع باتیں کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دونوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔معمر رانا پر تنقید کرنے والے افراد میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا بھی شامل تھیں، متھیرا علی کی تنقیدی انسٹاگرام اسٹوری پر معمر رانا کی اہلیہ مہناز رانا نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے شوہر کا دفاع کیا اور سارا ملبہ نادر علی پر ڈال دیا۔مہناز رانا نے انسٹاگرام سٹوری میں متھیرا کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے صرف یہ کہا کہ بغیر میک اپ کے وہ پریانکا چوپڑا کو نہیں پہچان سکے۔یہ بھی دعویٰ کیا کہ معمر رانا کی جانب سے پوڈکاسٹ میں کی گئی باتیں عام تھیں، جن پر خوامخواہ تنازع کرکے شو کو اہم بنانے کی کوشش کی گئی۔اداکار کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ نادر علی نے ان کے شوہر کو بولنے پر مجبور کیا اور وہ اس طرح ان سے سوالات کر رہے تھے کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کے شو سے کوئی متنازع بات نکلے۔مہناز رانا کے مطابق سوشل میڈیا کے لوگوں نے نادر علی کے پوڈکاسٹ کی باتوں پر بات کرکے انہیں اہمیت دی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے صرف اتنا کہا کہ پریانکا چوپڑا اسکرین پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں جب کہ سامنے وہ بلکل مختلف تھیں اور انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ساتھ ہی مہناز رانا نے شوہر پر تنقید کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ جب پریانکا چوپڑا نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات نہیں کی، تب لوگ کیوں خاموش تھے؟
