’’پسوڑی‘‘ سے دھوم مچانے والی ’’شے گل‘‘ کا نیا گانا ریلیز

پسوڑی سے دنیا بھر میں دھوم مچانے والی گلوکارہ شے گل کا کوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے پہلا سولو اردو گانا ’’میرا سویرا‘‘ ریلیز ہو گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ شے گِل نے کوک سٹوڈیو میں تنہا گلوکاری کی ہے، اس سے قبل وہ علی سیٹھی سمیت ترک گلوکار ایودکی سات کے ساتھ پرفارمنس کر چکی ہیں۔شے گِل کا کوک اسٹوڈیو انٹرنیشنل میں پہلا گانا ’ون لو‘ (one love) رواں برس جون میں ترک گلوکار ایودکی سات کے ہمراہ ریلیز ہوا تھا۔گانے کی شاعری اردو، ترک اور انگریزی زبان پر مشمل تھی اور شائقین نے گانے کو کافی سراہا تھا۔’ون لو‘ (one love) کے بعد اب کوک سٹوڈیو انٹرنیشنل میں شے گِل کا پہلا سولو گانا ’میرا سویرا‘ اردو میں ریلیز کر دیا گیا۔’میرا سویرا‘ کو 23 اگست کو ریلیز کیا گیا، جس میں شے گِل اسٹوڈیو میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں۔گانے کو پاکستان کے علاوہ بھارت، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے شائقین کی جانب سے بھی سراہا گیا۔’میرا سویرا‘ شے گِل کا کسی بھی کوک اسٹوڈیو میں تنہا گایا جانے والا پہلا گانا ہے، اس سے قبل وہ علی سیٹھی کے ہمراہ 2022 میں ’پسوڑی‘ میں آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کے چند مقبول ترین گانوں میں سے ایک ثابت ہوا اور گانے نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور اسے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ پسوڑی کے بعد شے گِل معروف گلوکار عاطف اسلم اور عاصم اظہر کے ساتھ بھی آواز کا جادو جگاتی دکھائی دیں جب کہ اس کے علاوہ بھی انہوں نے دیگر فنکاروں کے ساتھ گانوں میں آواز کا جادو جگایا۔اب ان کا پہلا کوک اسٹوڈیو گلوبل کا سولو گانا بھی ریلیز کردیا گیا، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔
