منجریکرنےکوہلی کی قیادت کاعمران خان سےموازنہ کردیا

سابق بھارتی کرکٹراورمشہورمبصرسنجےمنجریکرنے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا قومی ٹیم کے سابق کپتان اورعظیم آل راؤنڈرعمران خان سے موازنہ کردیا ہے۔
بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی زیر قیادت بہترین کھیل پیش کررہی ہے اورحال ہی میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریزمیں 0-5 سے کلین سوئپ کیا اوریہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
شاندارکارکردگی پردنیا بھرکےسابق کرکٹرز بھارتی ٹیم کو دادوتحسین سے نواز رہے ہیں لیکن سابق کرکٹرسنجے منجریکر اپنی ٹیم کی کارکردگی سے اس حد تک خوش ہیں کہ انہوں نے کوہلی کا موازنہ پاکستان کے سابق عظیم کپتان عمران خان سے کردیا۔ سنجے منجریکرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کے انداز قیادت کا عمران خان سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بے پناہ اعتماد نظرآتا ہے۔
India under Virat in NZ reminds me of Pakistan under Imran. Strong self belief as a team. Pakistan under Imran found different ways of winning matches, often from losing positions. That only happens when the self belief is strong.
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 3, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عمران خان کی زیرقیادت جیتنےکے مختلف طریقے ڈھونڈے اوراکثر ہارتے ہوئے میچز میں فتح حاصل کی، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ٹیم میں بے پناہ یقین ہو۔ بھارتی ٹیم ایک عرصے کوہلی کی زیرقیادت تینوں فارمیٹس میں بہترین کھیل پیش کررہی ہے اوراس وقت بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں 120پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرموجود ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں بھی بھارتی ٹیم دوسرے نمبرپرموجود ہیں اور 265پوائنٹس کے ساتھ ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ اوربھارت بالترتیب تیسرے اور چوتھےنمبر پرموجود ہیں۔
