میری اور طوبیٰ کی شادی ابھی ختم نہیں ہوئی

تحریک انصاف کے رنگیلے اور شوقین مزاج ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق ہو جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایسا نہیں ہوا۔
عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے ہانیہ نامی اُس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا اعلان کیا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب دونوں ایک ساتھ نہیں رہتے۔ شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے یہ نیوز چلائی گئی کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ خان کی وجہ سے ان کی اور طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی اور طوبیٰ کی طلاق کی تردید کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی ہے۔ میں یہ غلط خبر شائع کرنے پر عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ بعد ازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
دوسری جانب جب سے ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے، عامر لیاقت حسین کے لیے ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہو چکا ہے۔ پچھلے دنوں ہانیہ عامر کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچ گئی اور پھر وہاں ایک تماشہ ساتھ کھڑا کر دیا تھا جسکے بعد عامر نے ہانیہ کے والد کو بلوا کر ان کی بیٹی ساتھ روانہ کی۔ تاہم ہانیہ اس کے باوجود بھی باز نہیں آئیں اور عامر لیاقت کے خلاف پرچہ درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سیدہ طوبیٰ نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہاں تک کہ اپنی اور عامر لیاقت کی طلاق کی خبر وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔ تاہم اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ طوبی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز اور ان میں کئے گے دعؤوں کے بعد سیدہ طوبی عامر لیاقت سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر جا چکی ہیں اور موصوف انہیں منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
