میں ایک چھوٹے علاقے کی لڑکی ہوں جس کے خواب اور امنگیں بہت بڑی تھیں

بھارت کے شہر بریلی سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ اور ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح عمری بھی مکمل کرلی ہے۔
اداکارہ کی ’ان فنشڈ’ کے عنوان سے لکھی گئی یہ کتاب اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زندگی کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے، جس میں ان کے زندگی سے متعلق عوامی بیانات اور ان کی ذاتی کہانی کا احوال ہے۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی جدوجہد کو نجی رکھتی ہو جنہیں میں اپنی کتاب میں بیان کروں گی، میں نے اپنی سوانح عمری لکھنا شروع کرنے سے سالوں قبل ہی اس کا نام سوچ لیا تھا۔ 20 سال سے عوامی شخصیت ہونا، جب جینے کے لیے بہت زیادہ زندگی ہو اور ذاتی و پیشہ وارانہ طور پر کرنےکو بہت چیزیں ہوں، میں اب بھی بہت ادھوری ہوں۔


اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ سوانح عمری لکھنے سے متعلق مزاحیہ بات یہ ہے کہ یہ آپ کو چیزوں کو مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور کرتی ہے، ان بہت ساری چیزوں سے مصالحت اپنانا جو آپ نے سوچا ہو کہ وہ آپ کو نہیں کرنی تھی۔ اپنی کیرئیر اور زندگی دونوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اپنے تجسس کی وجہ سے آگے بڑھیں، جس کے تحت انہیں ہر وقت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹے علاقے کی لڑکی ہوں جس کے خواب اور امنگیں بہت بڑی تھیں، مجھے امید ہے کہ میری کہانی پڑھنے والے اس لچک کوسمجھیں جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button