ناظم جوکھیو قتل کیس:مقتول کے کپڑے ،موبائل فون برآمد

پولیس نے قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی تفتیش کے دوران مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے برآمد کر لیے ، ناظم جوکھیو کے فون اور کپڑوں کا فرانزک کیا جائیگا۔

تفتیشی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے ملے ہیں ، اس دوران جام گوٹھ میں افضل جوکھیو ، نیاز اور جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیش کو بھی ٹریس آئوٹ کر لای گیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ، تفیشی ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ہمراہ جائے واقعہ کے دورہ پر مختلف پہلوئوں پر غور کیا ۔

پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کر لیا ، ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کر دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے حاصل کر لیا ۔

ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی ، برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ، کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

Back to top button