نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کے اکاؤنٹ کی جانب سے کسی بھی نامناسب پیغام ملنے یا مواد شیئر ہونے کے حوالے سے باخبر رہیں۔
نعمان اعجاز نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں اور دوستوں کو اپیل کی کہ وہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹو کروانے کےلیے انسٹاگرام انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیے جانےکی ٹوئٹ کے بعد نعمان اعجاز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں مختصر ویڈیو بھی جاری کی اور بتایا کہ وہ اس وقت ملک سے دور کینیڈا میں موجود ہیں۔ مختصر ویڈیو میں اداکار مطمئن اور خوش دکھائی دیے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور دوستوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ نعمان اعجاز کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانےکے حوالے سے اداکار کی ٹیم نے تصدیق کی کہ انہوں نے اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرانے کی کوشش بھی کی۔ نعمان اعجاز کی ٹیم نے بتایا کہ ہیکرز نے ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور وہ اداکار کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے موڈ میں نہیں۔ نعمان اعجاز سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔
نعمان اعجاز نے اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کے بعد مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوسرے اکاؤنٹ سے ان سے منسلک ہوجائیں گے، تاہم تاحال اداکار نے نیا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button