نو سو چوہے کھا کر، رابی پیرزادہ اب تبلیغ کریں گی

اسے کہتے ہیں نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی،،، اپنی خود سے بنائی گئی عریاں ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے اہنے نیک پروین بننے کے فیصلے کی تشہیر کا اعلان کیا ہے۔ کہتی ہیں کہ اب میں نے دین کے لئے زندگی وقف کر دی ہے۔ اب قرآن پڑھنا سیکھوں گی اور سکھاؤنگی۔ اپنے حاجن اورنمازن بننے کی تشہیر کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے نئے سال میں دین کی تبلیغ کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
یاد رہے کہ چند مہینے قبل رابی پیرزادہ کی اپنی مرضی سے شوٹ کی گئی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں جس کے بعد وہ شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔ ان تصاویر میں رابی پیر زادہ نے اپنے برہنہ جسم کی نمائش کرتے ہوئے جانوروں کو بھی فوٹوشوٹ میں استعمال کیا تھا۔ تاہم یہ تصاویر، جو کہ انھوں نے شوقیہ بنوائی تھیں، وائرل ہو جانے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ماڈل، اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیر زارہ نے قلبی سکون کی خاطر اپنی زندگی دین اسلام کی راہ میں وقف کرنے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا۔
ظاہر ہے اب نو سو چوہے کھا لیے تو حاجن بن کر بھی دکھانا ہوگا۔ بدنامی کی دلدل سے نکلنے کے لئے مذہب کا لبادہ اوڑھنے کا فیصلہ کرنے والی ماڈل اور گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک قاری صاحب سے اپنی قرآن مجید پڑھتے ہوئے تصویر وائرل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب مجھے قرآن سیکھنا اور سکھانا ہے۔ نئے سال کے لئے میرا یہی سب سے بڑا عزم ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں رابی پیر زادہ عرف میاں فصیحت نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کچھ وقت اللہ کو بھی ضرور دیں آپکی زندگی بدل جائے گی۔
لو کر لو گل۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔ اپنی ننگی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی رابی پیر زادہ کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں وہ قرآن پاک کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھتے دکھائی دے رہی ہیں۔ رابی کے ساتھ انکے باریش معلم بھی موجود ہیں جو کہ ان کو قرآن پاک پڑھنے میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی جس میں کفار کی جانب سے فساد پھیلانے کا بیان ہے۔ اس ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اگر اللہ تبارک تعالی نے ہمیں مسلمان پیدا کیا ہے تو ہمیں مسلمان بن کے دکھانا بھی ہے لیکن وہ شاید یہ بھول گیئں کہ وہ خود مسلمان بن کر دکھانے کی بجائے اپنا ننگا جسم دکھاتی رہی ہیں۔ رابی کا کہنا ہے کہ آپ ایک دفعہ اللہ اور قرآن پاک کو وقت دیں آپکی زندگی بدل جائیگی۔ اس نئے سال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے۔ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔
کہا جاتا ہے کہ ننگی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد سے رابی پیرزادہ کا دین کی جانب رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ معلمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نامور علماء دین کی کتابیں بھی منگوا رکھی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رابی پیرزادہ دین کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لئے وہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تازہ تازہ حاجن اور نمازن بننے والی رابی پیرزادہ اور کتنے روز یہ ڈھکوسلا جاری رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button