نیوزی لینڈ، آسٹریلیا سمیت یورپ میں سال نو کا شاندار استقبال
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا سمیت یورپ میں 2022 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، نغموں کی دھن پر شہریوں نے خوب رقص کیا۔
سال نو کا جشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا گیا، رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کا سکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد یہ نظارہ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔
سڈنی ہاربر پر بھی آتش بازی کی گئی، شہری اہل خانہ کے ہمراہ اس سے لطف اندوز رہتے رہے، اس کے بعد روس، جاپان میں جشن سال نو منایا جائے گا۔
جنوبی و شمالی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2022 پاکستان آئے گا، کرونا کی نئی شکل اومیکرون کے باعث سال نو کی تقریبات قدرے ماند پڑ گئی ہیں۔
