واٹس ایپ کے سات اہم فیچرز جو ہر کسی کو معلوم نہیں

یوں تو آج کل موبائل پر استعمال ہونیوالی میسجنگ اور کالنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کے بغیر کسی کا گزارا نہیں اور یہ ایپ ہر کسی کے فون کا لازمی حصہ ہے ۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے نسبتاً کم عرصے میں ڈیڑھ ارب صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے ۔
وٹس ایپ کا استعمال ہر عمر کے افراد کرتے ہیں جس کی وجہ یقیناً پلیٹ فارم کا آسان استعمال ، پُرکشش فیچرز اور اس سروس کا مکمل طور پر فری ہونا ہے۔ تاہم اس میں کچھ مفید فیچرز جو واٹس ایپ کے بہت مقبول ہونے کے باوجود بہت عام نہیں ہیں۔جن کے بارے میں آج آپ کو بتائیں گے۔
سب سے پہلے ذکر کرتےہیں پِننگ چیٹ فیچر کا جس کے ذ ریعے آپ کسی بھی مخصوص چیٹ کو اپنی فہرست میں سب سے اوپر رکھ سکتے ہیں یعنی جتنے بھی میسجز آپکو موصول ہوتے جائیں ، آپ کی پن کی گئی چیٹ سب سے اوپر ہی رہے گی۔اگر آپ کسی چیٹ کو پن کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مخصوص شخص کی چیٹ کو دبائے رکھیں اور پِن بٹن پر کلک کریں۔ آئی فون میں چیٹ پر بائیں طرف سوائیپ کریں اور پن بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ رپلائی کرنے میں سستی کرنے والے لوگوں میں سے ہیں تو یہ فیچر آپ کو بہت سی ناراضگیوں سے بچا سکتا ہے۔
اس کے بعد آتے ہیں ایک اور مفید فیچر کی طرف جس کے ذریعے آپ گروپ چیٹ میں شامل افراد میں کسی کو بھی گروپ سے ہٹ کر پرائیویٹ میں جواب دے سکتے ہیں ۔ گروپ میں جس میسج کا آپ جواب پرائیوٹ دینا چاہتے ہوں اس کو دبائے رکھیں آپ کو ریپلائی پرائیویٹلی کی آپشن نظر آئی گی۔ اس پر کلک کریں اور جواب لکھیں۔ انفرادی چیٹ میں گروپ چیٹ والا میسج نمایاں اور ساتھ آپ کا جواب نظر آئے گا۔
وٹس ایپ پر آپ کی سب سے زیادہ چیٹ کس کے ساتھ ہوتی ہے؟اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی سب سے زیادہ چیٹ کس سے ہوئے اس کیلئے آپ وٹس ایپ سیٹنگ میں جائیں اور وہاں سے ڈیٹا اینڈ سٹوریج یُوزیج کی آپشن پر کلک کریں ، یہاں جن چیٹس میں سب سے زیادہ آپکا رابطہ رہا اور ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا وہ فہرست میں سب سے اوپر ملیں گے۔
وٹس ایپ کے ایک اور فیچر کا بتاتے ہوئے آپ کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں، ہم سب ہی بعض دفعہ ایسے گروپس کا حصہ بن جاتے ہیں جن میں شئیر کیے گئے مواد کا ہم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر گروپ چھوڑنا ہمیں کچھ بد تہذیبی سا لگ رہا ہوتا ہے۔ تو صرف اس گروپ کے ڈیٹا سے نجات کے لیے
واٹس ایپ سیٹنگ مینیو میں جائیں اس کے بعد ڈیٹا اینڈ سٹوریج یوُزیج پر کلک کریں جہاں سے آپ سٹوریج یوُزیج میں داخل ہو جائیں گے،ادھر کیونکہ سب گروپس اور لوگوں کی چیٹس سائز کے اعتبار سے فہرست کی شکل میں محفوظ ہوتی ہے تو آپ کسی بھی گروپ یا فرد کے ساتھ چیٹ کو سلیکٹ کرکے مینیج پر کلک کر کے چیٹ میں سے جو چاہیں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں جیسے، تصویریں، وڈیوز یا ٹیکسٹ میسیجز وغیرہ۔
کسی بھی گروپ میں شامل کرنے کے اختیار کا فیچر واٹس ایپ نے صارف کو یہ انتخاب دیا کہ کون اسے گروپ میں ایڈ کر سکتا ہے شاید یہ فیچر واٹس ایپ کا صارفین کو انکا بنیادی حق دینے کیلئے ہی بنایا گیا۔ اس حق کے استعمال کے لیے سیٹنگز میں جائیں اور اکاؤنٹ پرائویسی کی آپشن پر جائیں، جس کے بعد گروپس پر کلک کریں اور یہاں ایوری ون کی بجائے کونٹیکٹس اونلی کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ آپ کونٹیکٹس اونلی اِکسیپٹ آپشن استعمال کرکے کہ اپنے کونٹیکٹس میں سے بھی ان لوگوں کو نکال سکتے ہیں جن کے لیے آپ نہیں چاہتے کہ وہ آپ کو گروپس میں شامل کریں۔
واٹس ایپ کا ایک اور بہترین اور بالکل نیا فیچر کال ویٹنگ کا بھی ہے یعنی اگر آپ کال کرتے ہوئے دوسری کال موصول ہونے پر پہلی کو ڈِس کنیکٹ کرکے دوسری پر سوِچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایکسیپٹ & اینڈ دِس کال کی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ابھی واٹس ایپ میں کال ہولڈ کی آپشن نہیں آئی مگر چلیں اُمید کرتے ہیں کہ اس طرف بھی جلد سوچا جائے گا۔
واٹس ایپ میں آپ اپنی چیٹس کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں ،چیٹس کو سیکیور کرنے کے لیے ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی آتھنٹیفیکیشن کو آن کریں۔ مطلب واٹس ایپ آپ کے فنگر پرنٹ یا چہرے کو سکین کرکے پہچاننے کے بعد کھلے ، تاہم آئی فون یوزرزکے لیے یہ دونوں جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے صرف ٹچ آئی ڈی آتھنٹیفیکیشن کی سہولت موجود ہے۔ اس مقصد کے لیے آئی فون میں سیٹنگز میں اکاؤنٹ پرائیویسی کی آپشن میں سکرین لاک اور اس کے بعد اِنیبل فیس آئی ڈی یا اِنیبل ٹچ آئی ڈی میں سے موزوں یا پھر دستیاب آپشن منتخب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button